ETV Bharat / city

ویکسینیشن کے معاملے مغربی بنگال ملک بھر میں سر فہرست: ممتا بنرجی - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کا ماننا ہے کہ ملک کو ضرورت کے مطابق ویکسین مہیا کرانے میں مرکزی حکومت ناکام ہے۔ اگرویکسین ضرورت کے مطابق مہیا کرائی جاتی تو ملک میں ہر طرف ویکسین کی مانگ نہیں کی جاتی۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 11:03 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ ویکسینیشن کے معاملے میں ریاست مغربی بنگال ملک بھر میں سر فہرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویکسین ضائع نہیں ہوا ہے۔ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے بھی ان خیالات کا اظہار کیا کہ ویکسین دینے کے معاملے ریاست مغربی بنگال سب سے بہتر ہے۔

ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست کو ویکسین ضرورت کے مطابق نہ ملنے پر مرکزی حکومت کو خط لکھا تھا۔

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کے ماننا ہے کہ ملک کو ضرورت کے مطابق ویکسین مہیا کرانے میں مرکزی حکومت ناکام ہے۔اگر ویکسین ضرورت کے مطابق مہیا کرائی جاتی تو ملک بھر ویکسین کے لئے مطالبات نہیں کئے جاتے۔ مرکز ویکسین کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔

ابھیجیت بنرجی کے مطابق ریاست مغربی بنگال ویکسینیشن مہیا کرانے کے معاملے میں پورے ملک میں اول ہے۔ آج نبنو میں ابھیجیت بنرجی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کو ویکسین دینے میں مرکز کی طرف سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ویکسین ضائع نہیں ہونے دیا ۔ہم ایک دن میں 11 لاکھ افراد کو ویکسین دے سکتے ہیں۔ ویکسین کی جتنی ضرورت ہے وہ مہیا نہیں کرائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع

ہمیں محض تین سے چار لاکھ ہی ویکسین دی جا رہی ہے۔ میں ریاست کے لوگوں سے اپیل کرتی یوں کہ وہ تحمل برتیں۔ ریاست کے تمام باشندوں کو ویکسین دی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.