ETV Bharat / city

'ہمیں بی جے پی رہنماؤں سے حب الوطنی کا درس نہیں لینا ہے' - ای ٹی وی بھارت اردو

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہا کہ' مغربی بنگال کے عوام کو بی جے پی کے رہنماؤں سے حب الوطنی کا سبق نہیں پڑھنا ہے، کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے'۔

بنگال: 'ہمیں بی جے پی رہنماؤں سے حب الوطنی کا درس نہیں لینا ہے'

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 8:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور کے ضلع گنگارام میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول یوتھ کانگریس پارٹی کے صدر ابھیشک بنرجی نے بی جے پی رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کے رہنما مغربی بنگال کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی مل جل کر خوشی خوشی رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' مغربی بنگال کے عوام کو بیرونی سیاسی رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ صرف اسمبلی انتخابات کے دوران بحیثیت مہمان آئیں گے اور چلے جائیں گے۔'

انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ' امت شاہ، جے پی نڈا، کیلاش وجے ورگھیہ بیرونی سیاسی رہنما ہیں جو اسمبلی انتخابات تک ہی نظر آییں گے اور پھر غائب ہو جاییں گے۔ لیکن ممتا بنرجی مغربی بنگال کے عوام کے درمیان ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گی۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے مغربی بنگال کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' ہمیں بی جے پی رہنماؤں سے حب الوطنی کا سبق پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے۔ سیاسی رہنما باہر سے آتے ہیں اور مغربی بنگال کی عوام کو ڈرا دھمکا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ ہمیں ان سے کچھ بھی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ایسے لوگوں سے کیا سیکھنا جنہوں نے نوٹ بندی کے نام پر لائن میں کھڑا کروایا، جی ایس ٹی کے نام پر لوگوں کو پریشان کیا اور اچانک لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کو بھکمری کا شکار بنایا۔

مزید پڑھیں: ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کی

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے شھبندو ادھیکاری کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' نوٹوں کا بنڈل لیتے اور وصولی کرتے ہوئے جس شخص کو ٹی وی پر دکھا یا گیا تھا، آج وہی مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی بات کر رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.