ETV Bharat / city

بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارتھو بھونک کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا اور بے جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ
بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:48 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ ان دنوں سیاسی اتھل پتھل کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

گذشتہ روز بی جے پی کی ہلہ بول ریلی کے بعد آج ترنمول کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ ترنمول کانگریس کا یہ جلوس بھاٹ پاڑہ سے شروع ہو کر گھسی پاڑہ سے ہوتے مگھنا موڑ پہنچ کر اختتام ہوا۔

جلوس میں نئی ہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پارتھو بھومک سمیت کئی اعلی رہنما موجود تھے. رکن اسمبلی پارتھو بھومک کا کہنا ہے کہ نئی ہٹی -بھاٹ پاڑہ کو آپریٹو بینک میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بی جے پی کے رکن پارلیمانی ارجن سنگھ کا بھتیجہ سنجیے سنگھ سمیت کئی لوگ ملوث ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ سنجے سنگھ کو کو۔ آپریٹیو بینک میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری ہونی چاہئے۔ جلوس میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ شمالی 24پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ دونوں حریف پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.