کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مدنظر اس بار مغربی بنگال میں مادھیامک بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔ تمام طلباء کو اسکول کے داخلی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر ہی مارکس دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار نتائج غیر معمولی طور پر صد فیصد رہے۔
90 فیصد سے زیادہ طلباء کو 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 697 نمبروں کے ساتھ 79 طلباء سر فہرست ہیں۔ مغربی بنگال مادھیامک بورڈ کے صدر کلیان موئے بنرجی نے کہا کہ جو طلبا ان نتائج سے مطمئن نہیں ہوں گے وہ بعد میں امتحان دے سکتے ہیں۔ آج ہی تمام اسکولوں کو مارک شیٹ دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی نتائج معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں چار مہینوں میں یومیہ کیسز سب سے کم
42 ہزار 855 طلباء نے 90 فیصد مارکس حاصل کیے ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار طلباء کو 80 فیصد سے زیادہ مارکس ملے ہیں۔ 8 لاکھ سے زیادہ طلباء کو 60 فیصد مارکس ملے ہیں۔ گزشتہ سال 86 فیصد طلباء کامیاب ہوئے تھے لیکن اس بار چونکہ امتحانات نہیں ہوئے اور نویں جماعت کے نتائج اور اسکول کے داخلی امتحانات کے بنا پر نتائج طے کیا گیا ہے۔ تمام اسکولوں میں آج ہی مارک شیٹ اور سند بھیج دیے جائیؓں گے۔