ETV Bharat / city

کورونا متاثرین کی تعداد میں تخفیف کے بعد کنٹینمنٹ زون میں کمی

ہوڑہ ضلع میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کے بعد کنٹینمنٹ زون کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

West Bengal reduced containment zone in Howrah
کورونا متاثرین کی تعداد میں تخفیف کے بعد کنٹینمنٹ ژون میں کمی
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:54 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں گذشتہ چند دنوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال مریضوں کے کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے فعال کیسز کی رفتار سست پڑنے کے بعد ضلع کے بیشتر علاقوں کو کنٹینمنٹ ژون سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے.

ضلع انتظامیہ کے مطابق ہوڑہ ضلع میں کنٹینمنٹ ژون کی تعداد 100 سے 22 پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' کئی ہفتوں کے جائزے کے بعد ضلع کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے کا پتہ چلا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق ان جائزے کی بنیاد پر ضلع کے کنٹینممٹ زون کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. لیکن ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کورونا گائیڈلائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں کو کنٹینمنٹ ژون سے نکالا گیا ہے ان پر گہری نظر رکھی جائے گی، ہوڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 119 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے.

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سوا چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.