مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی اور میزبان ٹیم سدھرن سیمتی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں.
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کرتے ہوئے ایک دوسرے پر دباؤ بنانے کی بھر پور کوشش کی.
دونوں ٹیمیں جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں. ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے پے در پے مقابلہ کیا .
کھیل کے 22 ویں منٹ پر اسٹار فٹبالر دانش فاروق نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک صفر سے سبقت دلائی.
میزبان ٹیم سدھرن سیمتی کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور برابر نہیں ہو سکا.
دوسرے میں میزبان ٹیم سدھرن سیمتی کی جانب سے عمدہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اسکور برابر نہیں ہو سکا.
مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی کی جانب سے چند خوبصورت تحریکیں دیکھنے کو ملیں .اس کے باوجود اسکور بورڈ پر کوئی فرق نہیں پڑا.
کھیل کے اختتام تک رئیل کشمیر ایف سی ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل کے ایک میچ میں سدھرن سمیتی کو شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی.
رئیل کشمیر ایف سی کے اسٹار فٹبالر دانش فاروق کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے سیمی فائنل میں پہنچنے چار ٹیمیں محمڈن اسپورٹنگ, رئیل کشمیر ایف سی, جارج ٹیلی گراف اور یونائیٹیڈ ایس سی ہیں.
آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی سے مقابلہ 16دسمبر کو ہو گا.
مزید پڑھیں؛