ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری کی ریاستی حکومت پر تنقید

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے جے پور میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 3:48 PM IST

پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کرنے پر ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے جے پور میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

جلوس کی قیادت کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ''اسمبلی انتخابات سے عین قبل ریاستی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کر کے ووٹرس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبہ گھر گھر سرکار قابل تعریف ہے۔ میں ایک کانگریسی ہونے کے باوجود ترنمول کانگریس کے لئے اس منصوبے کی تشہیر کر رہا ہوں۔''

انہوں نے کہا کہ 'ترقیاتی منصوبہ گھر گھر سرکار میں کوئی برائی نہیں ہے۔ تنقید اس بات پر ہے کہ اسے نافذ کرنے کا وقت بالکل غلط ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل نافذ کیا۔ ہمیں اس پر اعتراض ہے۔دو تین مہینہ پہلے بھی اس منصوبے کو اعلان کیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔'

پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ 'بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش مذہب کی سیاست کرکے ہندو اور مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ کانگریس ان کے اس شازس کو کسی بھی قیمت پر کامیاب ہونے نہیں دے گی اس کے لئے تحریک چلائی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی بھی اسی منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔'

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو وزیر راجیب بنرجی کے طور پر ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے وزیر جنگلات راجیب بنرجی نے پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.