مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس لفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
شبھندو ادھیکاری سے خوفزدہ ہیں ممتا بنرجی سیاسی جلسہ و جلوس کے دوران بیان بازی میں اکثر و بیشتر رہنما تمام حدود پار کر رہے ہیں۔اس کے بعد قانونی نوٹس بھیجنے کا کھیل شروع ہوتا ہے۔مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی ان دنوں شھبندو ادھیکاری سے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دل و دماغ پر شھبندو ادھیکاری کا خوف چھا چکا ہے۔اسی وجہ سے وہ اپنی تقریر میں اس کو شامل کرتی ہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری میں ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں اہمیت دی جائے۔حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی ممتا بنرجی کے بھوانی پور کے بجائے کسی دوسری جگہ سے انتخاب لڑنے پر غور کر رہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس مرتبہ اپنا ہوم ٹاؤن بھوانی پور کو چھوڑ کر نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔