ETV Bharat / city

Firhad Hakim Meets Family of Slain Councilor: مقتول کونسلر کی بیوہ سے وزیر فرہاد حکیم کی ملاقات - رنمول کانگریس کے کاونسلر مقتول کی بیوہ سے ملے فرہاد حکیم

مغربی بنگال کی حکومت میں کابینہ وزیر فرہاد حکیم نے پانی ہٹی علاقے میں واقع ترنمول کانگریس کے مقتول کونسلر کی بیوہ سے ملاقات کر کے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی Firhad Hakim Meets Slain Councilor Family۔

Firhad Hakim meets widow of slain Ranmol Congress councilor
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 7:48 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے میں واقع ترنمول کانگریس کے مقتول کاونسلر کی بیوہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے کے دورے پر پہنچے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے کاونسلر مقتول انوپم دتہ کی بیوہ سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ مغربی بنگال میں بندوق اور سپاری کلر کا کلچر نہیں تھا۔ یہ سب بہار سے آیا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ اس کلچر کو کون لے کر آیا ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی جب سے آئی ہے اس وقت سے سپاری کلر اور بندوق کے استعمال کا کلچر عام ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے مقتول کاونسلر انوپم دتہ کو مارنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا اور سخت سزا دی جائے گی تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ کو اس قتل کے پیچھے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، قتل کرنے کا مقصد کا پتہ چل جائے گا تو پھر قاقل کی گرفتاری بھی آسان ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے نام لیے بغیر بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کبھی پورا ہونے نہیں دیا جائے گا، جس دن بی جے پی کی حکومت جائے گی، اس دن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.