ETV Bharat / city

بنگال سے بہار لائی گئی لڑکیوں کی رہائی

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:00 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے کلتولی تھانہ کی پولیس نے بہار کے بتیا ضلع کے موجلا تھانہ علاقے سے بنگال سے لائے گئے کچھ افراد کو آزاد کرایا۔ تمام لوگوں کو نوکری دینے کے نام پربہارلایا گیا تھا۔

بنگال سے بہار لائی گئی لڑکے لڑکیوں کی رہائی

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کلتولی تھانہ کے سب انسپکٹر پربیر کمار داس کی قیادت میں پولیس اور سماجی کارکنان کی ایک ٹیم نے بہار کے بتیا ضلع کے موجلا تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔ چھاپہ ماری مہم کے دوران کے دوران بارہ لوگوں کو برآمد کیا گیا۔تمام لوگوں کو نوکری دینے کے نام پر بہار لایا گیا تھا۔

ہیومین ٹرافکنگ کے تحت تین نوجوان لڑکے لڑکیاں سمیت دو عورتوں کو بھی بہار لایا گیا تھا ۔یہ تمام افراد بنگال کے ضلع 24 پرگنہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس معاملے میں سماجی تنظیموں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل

کلتولی تھانے کے سب انسپکٹر پربیر کمار داس نے کہا کہ' پندرہ دنوں قبل برویی پور کی رہنے والی دو بہنوں کو ملازمت دلانے کے نام پر مشرقی مدنی پور لایا گیا تھا۔لیکن پندرہ دن گزر جانے کے بعد ان کے والدین نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔ان کی شکایت کے دوران پتہ چلا کہ تمام لڑکے اور لڑکیوں کو بہار بھیج دیا گیا ہے۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے سماجی تنظیم اور چائلڈ پروٹیکشن کے ممبران کی مدد سے بہار کے بتیا ضلع میں چھاپہ ماری مہم چلا کر تمام لوگوں کو ایک گھر سے آزاد کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.