ETV Bharat / city

West Bengal Governor Directed the Assembly Speaker: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی اسپیکر کو جلد ملاقات کی دی ہدایت

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 8:03 AM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ تشویش کا باعث ہے. اسمبلی سیاست کے لئے نہیں ہے. West Bengal Governor Directed the Assembly Speaker

جگدیپ
جگدیپ

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو تین دنوں کے اندر اندر ملاقات کرنے کے لئے خط لکھا ہے. خط کے منظر عام پر آنے کے بعد گورنر اور ریاستی حکومت کے درمیان ایک نیا تنازعہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے. West Bengal Governor Directed the Assembly Speaker

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کے درمیان تنازعہ اور تلخ بیان بازی کوئی نئی بات نہیں ہے. گزشتہ سو برسوں سے لفظی جنگ میں اب شدت آگئی ہے.

اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو تین دنوں کے اندر اندر ملاقات کرنے کے لئے خط لکھا ہے.

ملاقات کے سلسلے میں لکھے گئے خط کے منظر عام پر آنے کے بعد گورنر اور ریاستی حکومت کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہونے کا خدشہ ہے.

گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ تشویش کا باعث ہے. اسمبلی سیاست کے لئے نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ گورنر ریاست کا آئنی سربراہ ہوتا ہے. یہ وہ نہیں بلکہ بھارتی آئین کہتا ہے. گورنر جب اسمبلی میں خطبہ دینے کے لئے آگے آتے ہیں تو اسمبلی میں موجود ارکان اسمبلی ہنگامہ کرنے لگتے ہیں. یہ سب کیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ اس سے بھی حیران کن بات اس وقت پیش آئی جب انہوں نے اسمبلی میں موجود باونسر کو انہیں اسمبلی ہال سے باہر جانے میں مدد کی بات کہی تو انہوں (باؤنسر) نے بات ماننے سے انکار کر دیا.

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی سے ملاقات ہوگی اور وہ پورے معاملے کی وضاحت کریں گے. ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے اور انہیں اس کے لئے آگے آنا ہی پڑے گا.

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال اسمبلی سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں گورنر جگدیپ دھنکر کو خطبہ دینا تھا لیکن جب گورنر جگدیپ دھنکر خطبہ دینے کے لئے آگے آئے تو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ہنگامہ شروع کر دیا. اس کی وجہ سے وہ خطبہ نہ دے سکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.