مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا کہ بیلیا گھاٹا کے کلب میں ہو ئے دھماکے کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے، اس کی اعلی سطحی تفتیش ہونی چاہئے۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی کے پاس سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے وقت نہیں ہے۔
گورنر مغربی بنگال کا کہنا ہے کہ کولکاتا کے بالکل قریب ایک کلب میں دھماکہ ہوتا ہے۔ اس دھماکے میں کلب کی چھت اڑ جاتی ہے لیکن کو اس پر کوئی بیان نہیں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن یہاں کوئی بات کرنے والا نہیں ہے۔
ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ سڑکوں پر اتر آتے ہیں لیکن جب بھی کوئی بڑا واقعہ پیش آتا ہے تو سارے لوگ خاموش ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی رہنما منیش شکلا کا قتل ہوتا ہے اس کے بعد بیلیاگھاٹا کے کلب میں دھماکہ ہوتا ہے، کوئی بتائے کا کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔
گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو اضافی ذمہ داری اٹھانی چاہئے تاکہ حالات معمول پر آسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلیاگھاٹا میں واقع ایک کلب میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں کلب کی چھت مہندم ہوگئی تھی۔