ETV Bharat / city

سی پی ایم کا بی جے پی کے ریاستی صدر پر طنز

سی پی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’گؤ موتر کی بات کرنے والے کو خود ہسپتال جانا پڑا۔‘‘

سی پی ایم کا بی جے پی کے ریاستی صدر پر طنز
سی پی ایم کا بی جے پی کے ریاستی صدر پر طنز
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:09 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر دلیپ گھوش کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے گؤ موتر استعمال کرنے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سی پی ایم کے سنئیر رہنما سوجن چکرورتی نے کہا ’’میں امید کرتا ہوں کہ دلیپ گھوش جلد سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔‘‘ تاہم انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’’لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دلیپ گھوش کو ہسپتال جانے کی ضرورت کیا پڑی، وہ تو اکثر وبیشتر گؤ موتر کی بدولت کورونا وائرس کو ختم کرنے کی بات کرتے تھے لیکن جب وہ بیمار پڑے تو خود ہسپتال کا رخ کیا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بنگال بی جے پی کے صدر کورونا مثبت

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان کو اپنی ہی باتوں پر یقین نہیں ہے لیکن دوسروں کو گؤ موتر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سی پی ایم کے رہنما نے کہا کہ ہر چیز میں سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے کسی کو کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تقریباً چار ہزار نئے معاملے

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حال ہی میں انکی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.