مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سی بی آئی دفتر نظام پیلیس میں سی بی آئی نے بی ایس ایف کے افسر سے جانور اسمگلنگ معاملے کے تحت گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے جاری سمن پر افیسر ستیش کمار نظام پیلیس پہنچے جہاں ان سے سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ سے متعلق کئی سوال کئے گئے۔ ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ' سی بی آئی یہ حاننے کی کوشش کر رہی تھی کہ ان کے علاوہ اور کتنے بی ایس ایف آفیسر اس معاملے میںشامل ہیں۔
سی بی آئی کی ٹیم نے ستیش کمار سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سرحد سے کون لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں۔ مزید بی ایس ایف افسر ستیش کمار اور جانوروں کے اسمگلر انعام الحق کے مابین تعلقات کتنے برس پرانے ہیں اس پر بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی'۔
مزید پڑھیں:
موبائل چوری کے الزام میں نوجوان کا قتل
واضح رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں کولکاتا کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی تھی۔ جس میں سی بی آئی کی ٹیم نے جانور اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق کو دہلی سے گرفتار کیا تھا۔