ETV Bharat / city

مغربی بنگال: پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری - شمالی پرگنہ، پارٹ ون، دارجیلنگ، کلیم پونگ، ایسٹ وردھمان پارٹ ون اور جلپائی گڑی

اس مرحلے میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کارکردگی کو اہم سمجھا جارہا ہے جس سے طے ہوگا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی 2 مئی کو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیراعلی کی حیثیت سے بنگال میں واپسی کریں گی یا نہیں۔

west bengal 5th phase polling tomorrow
west bengal 5th phase polling tomorrow
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 3:52 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 11:33 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ آج صبح 7 بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی اسمبلی کی 294 میں سے 45 سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے جس میں رائے دہندگان 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اس مرحلے میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کارکردگی کو اہم سمجھا جارہا ہے، جس سے طے ہوگا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی 2 مئی کو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیر اعلی کی حیثیت سے بنگال میں واپسی کریں گی یا نہیں۔

ریاست میں پانچویں مرحلے کے تحت چھ اضلاع کے 45 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں شمالی پرگنہ، پارٹ ون، دارجلنگ، کلیم پونگ، ایسٹ وردھمان پارٹ ون اور جلپائی گوڑی شامل ہیں۔

ریاست میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں ووٹرز 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ان میں 39 خواتین امیدوار بھی میدان میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ ووٹنگ میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے 55.80 لاکھ خواتین اور 234 تیسری جنس اور باقی مرد ووٹرز ہیں۔ پولنگ کے لیے 15،789 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 17, 2021, 11:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.