ETV Bharat / city

کولکاتا کے تین علاقے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 9:19 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے کولکاتا کے تین مصروف علاقہ بالی گنج، ٹالی گنج اور گڑیا کے کچھ حصے کو کنٹینمنٹ زون قرار دینے کا اعلان کیا ہے، مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کے آنے کی رفتار سست پڑنے کے باوجود یومیہ ساڑھے تین ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے.

wb govt declare three containment zone in kolkata
کولکاتا کے تین علاقے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل

مغربی بنگال کی صحت انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی کولکاتا کے دو تین علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کے بعد کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 69 بالی گنج سرکولر روڈ کے ایک اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں رہنے والے چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپارٹمنت کو کنٹیمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے.

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 87 کے ٹالی گنج کے 18نمبر راجا بسنتو لائن کے ایک اپارٹمنٹ کے دوسری منزل کے ایک فلیٹ میں رہنے والے چار افراد کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ صحت نے اپارٹمنٹ کی پہلی اور دوسری منزل کو کنٹیمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کے ایم سی کے وارڈ نمبر 110 کے گڑیا کے نو نمبر وولی پارک نام کے ایک مقام کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 80 ہزار 445 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 329 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز تین ہزار441 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی 93.5 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.