کولکاتا: شمالی اور جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں واقع واٹر بوسٹر پمپوں کی مرمت کے سبب 26 مارچ کو پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کے لئے عوام کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے Water supply in Kolkata cut off due to repair of water booster pumps۔
مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتا کے شمالی اور جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں واقع واٹر بوسٹر پمپوں کی مرمت کے سبب 26 مارچ کو پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کے لئے عوام کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے ہند آبی منصوبے کے تحت شمالی اور جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں واقع واٹر بوسٹر پمپوں کی مرمت کی جائے گی. مرمتی کام میں ایک دن لگ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے سبب 26 مارچ کو شمالی اور جنوبی کولکاتا میں پانی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرمت کے سبب جن جن وارڈوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ ان میں وارڈ نمبر 66، 91،92، 99،100،101،102،103،104،105،106،107،108 109 شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
ان علاقوں میں مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا، پیکنک گارڈن، آنندپور، مکند پور، پاتولی، قصبہ، گڑیا، نیو گڑیا اور چائنا ٹاؤن کے بیستر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ مرمتی کاموں کے مکمل ہونے کے ایک دن بعد یعنی 27 مارچ کی صبح سے پانی کی سپلائی حسب معمول ہونے لگے گی۔