ETV Bharat / city

سیاسی رہنما کے مکان پر بموں سے حملہ

شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں پنچایت ترنمول پردھان کے مکان پر نامعلوم افراد کے ذریعے بم پھینکنے سے علاقے میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔

un known persons bombed  at panchayat pradhan s home
پنچایت ترنمول پردھان کے مکان پر بموں سے حملہ
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 1:37 PM IST

مغربی بنگال کے دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں واقع پنچایت ترنمول کانگریس پردھان کے مکان پر بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی.

رائے گنج میں یہ واقعہ آج دن میں گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان پیش آیا ۔

تین موٹر سائیکل پر نصف درجن لوگ مکان پر بموں سے حملہ کرتے ہوئے فرار ہو گئے.

اس وقت گھر میں خاتون پنچایت ترنمول سیمی منڈل موجود تھیں لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گئیں.

بتایا جا رہا ہے کہ پنچایت ترنمول پردھان اور رائے گنج ترنمول کانگریس صدر مانس گھوش کے حامیوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے.

پنچایت پردھان کے مکان پر حملے کی وجہ ترنمول کانگریس کے دو گروہوں کے درمیان تنازع قرار دیا جا رہا ہے.

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم اندازی کرنے والوں کی تلاش جا رہی ہے. علاقے میں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے.

پنچایت ترنمول کانگریس پردھان سیمی منڈل کے شوہر رشید منڈل نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے سب کو پتہ ہے.

مزید پڑھیں:

کولکاتا: بند کے دوران کسانوں کی حمایت میں مظاہرے

پارٹی میں اختلاف کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی خراب رشتہ نہیں ہے.

مانس گھوش کا کہنا ہے کہ پنچایت پردھان کے مکان پر حملے کی اطلاع ملی ہے. اس پر افسوس ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.