ETV Bharat / city

بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل

شمالی دیناج پور اور ضلع بردوان میں دو مختلف واقعات میں ترنمول کانگریس کے دو رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 2:15 PM IST

یاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان خانہ جھڑپوں کا کھیل جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے توں توں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری تصادم کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع میں بڑھتا جارہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل

سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بنگال کے شمالی ضلع دیناج پور کے رائے گنج کے ساتھی گرام میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما محمد علی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

آج دن میں ان کی لاش برآمد کی گئی، پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش جاری لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دو مختلف واقعات میں ترنمول کانگریس کے دو رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے محمد علی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی، انہوں نے بی جے پی پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری طرف بردوان ضلع کے منگل کوٹ میں ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

اطلاع کے مطابق ترنمول کانگریس کے مقتول رہنما کی شناخت سجیت گھوش کے طور پر ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر قتل کا الزام عائد کیا، بی جے پی کے مطابق ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.