ETV Bharat / city

نییٹ اور جے ای ای امتحانات کے انعقاد کے خلاف ترنمول طلباء یونین کا کل احتجاج

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان نییٹ اور جے ای ای کے امتحانات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف ترنمول طلباء یونین کل مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:06 PM IST

trinamool-student-union-protests-tomorrow-against-holding-of-neet-and-jee-exams
نییٹ اور جے ای ای امتحانات کے انعقاد کے خلاف ترنمول طلباء یونین کا کل احتجاج

ملک کے موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے آئندہ ماہ ہونے والے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات کرانے پر اعتراض کر چکی ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا ہے، لیکن مرکزی حکومت اپنے فیصلے پر قائم ہے، ممتا بنرجی کی طرف سے سپریم کورٹ جانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔

دوسری جانب ترنمول کانگریس طلبا یونین نے اعلان کیا ہے کہ کل ترنمول کانگریس کے طلباء یونین کا یوم تاسیس ہے، اس موقع پر ریاست میں ترنمول کانگریس طلباء یونین کے حامی مرکزی حکومت کے کورونا وائرس سے دو چار موجودہ صورت حال کے درمیان نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات کرانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اترے گی۔

اس کے علاوہ ترنمول طلباء یونین کے حامی کل دھرمتلہ گاندھی مجسمہ کے سامنے مودی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج پر بیٹھیں گے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اس سلسلے میں گذشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس کی عارضی صدر سونیا گاندھی سے بھی بات کی تھی، ممتا بنرجی کی امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کو مرکزی حکومت نے سرے سے نظر انداز کر دیا ہے، جس پر ممتا بنرجی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.