کولکاتا: تری پورہ میں ترنمول کانگریس کی یوتھ سیل کی صدر سیانی گھوش کو طویل پوچھ تاچھ کے بعد قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی ہدایت پر پولس نے یوتھ ترنمول کی صدر کو بلاجواز گرفتار کیا ہے ترنمول لیڈر کنال گھوش نے دعویٰ کیا کہ سینی کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ تعزیرات ہند کی جس دفعہ کے خلاف اسے گرفتار کیا گیا ہے، وہ مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ پولیس کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی کل اگرتلہ میں میٹنگ ہے۔ اسے ناکام بنانے کے لیے سیانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد بھی انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔
تری پورہ پولس نے بتایا کہ ترنمول لیڈر سیانی گھوش ہفتہ کی رات انتخابی مہم کے بعد ہوٹل لوٹ رہیں تھیں۔ وہ گاڑی میں ڈرائیور کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں۔ ترنمول کی سابق ایم پی ارپیتا گھوش اور سدیپ راہا پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی۔ محلے کے لوگوں نے سینی کو ہاتھ ہلایا اور کھیلا ہوبے کے نعرے لگانے لگے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے بھی نعرے لگائے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس درمیان سیانی گھوش کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں:
- خاتون صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر تریپورہ پولیس کی مذمت
- Tripura Violence: یو اے پی اے کے تحت ملزم بنائے گئے وکلا اور صحافیوں کی گرفتار پر روک
اس واقعہ کے بعد پولس اتوار کی صبح سیانی گھوش کے ہوٹل پہنچیں۔ سیانی کو اگرتلہ کے ایسٹ ویمن پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کئی لیڈران بھی موجود تھے۔ سینی کے تھانے میں داخل ہونے کے بعدترنمو ل کانگریس اوربی جے پی لیڈروں نے کے ورکوں کے درمیان ٹکرائو کی نوبت پیدا ہوگئی۔
(یو این آئی)