ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس بھیانک شکل اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو لاک ڈاؤن کا خوف ستانے لگا ہے۔
مغربی بنگال اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد ہے، لیکن اسی درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کی سرگرمیاں جاری ہے۔
ریاست کے تمام مختلف اضلاع میں اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کے لیے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ مرشدآباد میں ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔
انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے منصوبے بنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کورونا سے متعلق ناقص پالیسی کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔
ترنمو ل کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے پاس ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اپنے ملک کو ویکسینیشن کے بجائے دوسرے ملکوں کو ویکسن بھیجے۔ یہ سمجھ داری کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 ختم ہوتے ہی بنگال میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ختم ہونے کا انتظار ہے۔'
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر سو روپے کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن کانگریس کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بی جے پی کی طرح کانگریسی رہنما بھی صرف اور صرف اقتدار کے بارے میں سوچتے ہیں۔
مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو ہزار کے قریب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 38 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ محاذ کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی۔
گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 28, 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتا تھا لیکن آج اس کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مرکزی حکومت کا انتخابات کے بعد بنگال میں لاک ڈاؤن کا منصوبہ: ابھیشک بنرجی - west bengal polls 2021: abhishek banerjee
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔