مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے آٹھ دسمبر کو مختلف کسان تنظیموں کی جانب سے بلایا گیا بھارت بند کو اخلاقی و رشمی طور پر حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترنمول بھوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اکالی دل کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسنسول: بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کسان بل کو کسی بھی قیمت پر واپس لینا پڑے گا۔
آج دن میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اکالی دل کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں دونوں سیاسی جماعتوں نے کسان بل کے خلاف جاری احتجاج اور بھارت بند کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔