ETV Bharat / city

ٹی ایم سی کارکنان کی معطلی پر سینئیر رہنماؤں میں بحث و تکرار - ہوڑہ ضلع کے کچھ رہنماؤں کو پارٹی سے معطل کیا گیا

ہوڑہ ضلع کے ترنمول کانگریس کے متعدد اراکین کی بدعنوانی کے معاملے میں پارٹی سے معطلی پر پارٹی کے دو بڑے رہنماؤں میں نوک جھونک جاری ہے۔

tmc two leader verbal fight over suspension of party leaders

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:01 PM IST

ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اروپ رائے پر ریاستی وزیر راجیب بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ اصل مجرموں کو اروپ رائے نے بچانے کے لیے چھوٹے رہنماؤں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے اور اس سلسلے میں ان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا پر پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرنے پر فرہاد حکیم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو

امفان طوفان کے بعد متاثرین کی جعلی فہرست تیار کرنے کے معاملے میں ہوڑہ ضلع کے کچھ رہنماؤں کو پارٹی سے معطل کیا گیا تھا۔ ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اروپ رائے کے اس فیصلے پر پارٹی کے ایک اہم رہنماؤں اور ریاستی وزیر راجیب بنرجی نے اعتراض کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

راجیب بنرجی ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے کو کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔ راجیب بنرجی نے میڈیا کے سامنے اروپ رائے کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی شفافیت کے نام پر بڑی مچھلیوں کو چھوڑ چھوٹی مچھلیوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے ضلع صدر نے یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پارٹی بدنام ہو رہی ہے۔'

راجیب بنرجی کے پارٹی کے اندرونی معاملات کو اس طرح میڈیا میں لانے پر پارٹی کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے ایک اور کو آرڈینیٹر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج کہا کہ راجیب بنرجی کو پارٹی کے معاملات کو اس طرح میڈیا میں نہیں لانا چاہیے تھا ان کو مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی انہوں یہ اچھا نہیں کیا۔ اس سلسلے میں فرہاد نے کہا اس پر مزید میڈیا پر بات نہیں کی جا سکتی ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.