مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچوں مرحلے کے لیے آئندہ 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچویں مرحلے کے لیے پہلے سے زیادہ سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوچ بہار جیسا واقعہ دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے انتخابی کمیشن اور بی جے پی پر زبردست تنقید کی۔ رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی نے کہا کہ' باہری لوگوں میں ممتابنرجی کو روکنے کی طاقت نہیں ہے'۔
بے باک بیان بازی کے لیے مشہور نصرت جہاں روحی کا کہنا ہے کہ چند لوگ باہر سے آکر ریاست مغربی بنگال کی فضا بگاڑنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ ان کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی'۔
باہری لوگوں میں ممتابنرجی کو روکنے کی طاقت نہیں: نصرت جہاں روحی - مغربی بنگال کی فضا بگاڑنے کی سازش
ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان واداکارہ نصرت جہاں روحی نے کہا کہ باہری لوگوں میں ممتابنرجی کو روکنے کی طاقت نہیں ہے۔