ETV Bharat / city

ضمنی انتخابات: اپوزیشن جماعتوں کے وقت اور پیسہ ضائع ہوں گے

رکن اسمبلی مدن مترا نے بھوانی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی حمایت میں انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کو وقت اور پیسے کی بربادی قرار دیا ہے۔

tmc-mla-from-minority-dominated-assembly-says-opposition-just-waste-time-and-money-in-bypoll
ضمنی انتخابات: اپوزیشن جماعتوں کے وقت اور پیسہ ضائع ہوں گے
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:59 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے تو دوسری جانب کانگریس اور بی جے پی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش میں ہے۔

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی مزدور کش علاقہ سے تعلق رکھنے والے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کا کہنا ہے کہ ضمنی اسمبلی انتخابات کی تمام سیٹوں پر ممتابنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس کو بلامقابلہ کامیابی ملے گی۔'

رکن اسمبلی مدن مترا نے بھوانی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی حمایت میں انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کو وقت اور پیسے کی بربادی قرار دیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ممتابنرجی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ مرشدآباد میں بھی ایسا ہی ہونے والا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو میدان میں اتار کر بہت بڑی غلطی کر رہی ہے۔'

ڈی ایل خان روڈ میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی جیت کا بھی اعلان کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔'

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی امیدوار ہیں۔ جنگی پور اسمبلی حلقے سے ذاکر حسین ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.