ETV Bharat / city

'توڑ جوڑ کی سیاست پر بی جے کا وجود' - firhad Hakim criticizes bjp in west bengal

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی پارٹی دراصل توڑ جوڑ کی بنیاد پر ہی تشکیل پائی ہے۔

TMC minister firhad Hakim
TMC minister firhad Hakim
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 11:40 AM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر دل بدل کا کھیل زوروں پر جاری ہے۔ اس کھیل میں جس کے ہاتھ جو لگ رہا ہے اس کی بدولت ہی ریاست میں اگلی حکومت بنانے کے دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ توڑ جوڑ اور خرید و فروخت کی سیاست کا کھیل بی جے پی سے بہتر کوئی دوسرا کھیل نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالیں گے تو پتہ چلے گا کہ دوسروں کے گھر وں میں توڑ پھوڑ کر اپنا گھر آباد کرنے کا روایت رہی ہے۔
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی پارٹی دراصل توڑ جوڑ کی بنیاد پر ہی ر تشکیل پائی ہے، اسی وجہ دوسروں کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کرنے کی سازش کرتی ہے۔

بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اقتدار میں آنے سے پہلے اور آنے کے بعد توڑ جوڑ کی سیاست کا کھیل کھیلتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں عام لوگ انہیں سمجھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرکپور سے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں کیوں شامل ہوئے ہیں، عوام کو اس کا جواب مل جائے گا۔ جہاں شھبندو ادھیکاری کا سوال ہے تو وہ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کے شکار ہو گئے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے دم پر بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنادیں گے لیکن ایسا کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے کیونکہ مغربی بنگال کے عوام مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعت کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.