ETV Bharat / city

Arrested TMC Leader: بزرگ شخص کی پٹائی کے الزام میں ٹی ایم سی رہنما گرفتار

میناگوڑی کے کوتوالی تھانے کی پولیس نے ضلع ترنمول کانگریس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بزرگ چائے دکاندار کی سرعام پٹائی کرنے کے الزام میں ترنمول کانگریس کے رہنما ممتاز الحق کو گرفتار کر لیا ہے. West Bengal police arrest Trinamool Congress leader۔

Arrested TMC Leader
Arrested TMC Leader
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 6:13 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے میناگوڑی کے کوتوالی تھانے کی پولیس نے بزرگ چائے دکاندار کی سرعام پٹائی کرنے کے الزام ترنمول کانگریس کے رہنما ممتاز الحق کو گرفتار کر لیا ہے۔ ضلع ترنمول کانگریس کے سربراہ مہوا گوپا کی ہدایت پر میناگوڑی تھانے کی پولیس ضلع سطح کے رہنما ممتاز الحق کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق میناگوڑی سڑک کے کنارے ستر سال کے ایک بزرگ چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ گزشتہ شب کسی بات پر چائے دکاندار اور ترنمول کانگریس کے رہنما کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما ممتاز الحق نے بزرگ چائے دکاندار کی زبردست پٹائی کر دی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی TMC leader arrested for beating elderly man۔

اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو ایشو بناتی اس سے پہلے ضلع ترنمول کانگریس کی سربراہ مہوا گوپا نے دو قدم آگے کی چال چلتے ہوئے پولیس کو اپنی ہی پارٹی کے رہنما کو گرفتار کرنے کا فرمان جاری کر دیا۔ حالیہ دنوں میں مغربی بنگال میں ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، سیاسی رہنماؤں کی ہدایت پر پولیس آگے کی کارروائی کرتی ہے۔ ترنمول کانگریس کی ضلع سربراہ کی جانب سے ہدایت ملتے ہی چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بزرگ چائے دکاندار پر حملہ کرنے والے سیاسی رہنما ممتاز الحق کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل رامپور ہاٹ سانحہ میں بھی ایسا ہی دیکھنے کو ملا تھا۔ 21 مارچ کی رات باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے پیش آیا۔ چار دنوں بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی باگٹوی گاؤں پہنچتی ہیں اور رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتی ہیں۔ ہدایت ملنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر انورالحق حسین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.