ETV Bharat / city

ضمنی انتخابات کے سلسلے ترنمول کانگریس الیکشن کمیشن سے ملے گی

مغربی بنگال کے سات اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات وقت پر کرائے جانے کے لیے ترنمول کانگریس کا ایک وفد آئندہ جمعرات کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے جانے والی ہے۔ مغربی بنگال کے جن سات اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان ممتا بنرجی کی سیٹ بھوانی پور بھی شامل ہے۔

tmc is going to meet election commission for byelection to be done on time
ضمنی انتخابات کے سلسلے ترنمول کانگریس الیکشن کمیشن سے ملے گی
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 9:46 PM IST

مغربی بنگال کے سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات وقت پر کرائے جانے کو لے کر ترنمول کانگریس اب الیکشن کمیشن کا رخ کرنے والی ہے۔ 2021 اسمبلی انتخابات کے بعد مختلف وجوہات کی کے بنا پر سات اسمبلی حلقے خالی ہیں جن پر ضمنی انتخابات ہونے کی بات ہے۔ لیکن کورونا کے کیسیز میں کمی ہونے کے باوجود ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کی وجہ ترنمول کانگریس پریشان ہے۔ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی جو وزیر اعلی ہیں وہ نندی گرام سے انتخابات ہار چکی ہیں۔ اس لیے چھ ماہ کے درمیان ان کو رکن اسمبلی ہونا لازمی ہے تب ہی وہ وزیر اعلی کے عہدے پر برقرار رہ پائیں گی۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق بر سر اقتدار جماعت الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات جلد کرانے کا دعوی کرے گی۔ اس کے علاوہ انتخابات میں تشہیر کے لیے بھی ایک ہفتے کی مہلت دینے کا مطالبہ کرے گی۔ اس کے ساتھ تشہیر کے دوران کووڈ پروٹوکال کا بھی خیال رکھنے کی الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی جائے گی۔'

واضح رہے کہ ان سات اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کو بی جے پی ہتھیار بنا سکتی ہے۔ کسی وجہ سے اگر اندرون چھ ماہ ضمنی انتخابات نہیں ہوتے ہیں تو وزیر اعلی ممتا بنرجی جو فی الحال رکن اسمبلی نہیں ہیں ان کو استعفی دینا پر سکتا ہے۔ حال ہی میں اس طرح کی ایک مثال اتراکھنڈ سے سامنے آئی ہے جہاں کورونا سے پیدا شدہ حال کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے بی جے پی کے اقتدار والی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی جو رکن اسمبلی نہیں تھے استعفی دینا پڑا تھا۔ مغربی بنگال میں بھی کچھ اس طرح کا معاملہ سامنے آنے کا امکان نظر آ رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.