ETV Bharat / city

Kolkata Municipal Elections: ترنمول کانگریس کے امیدار فیض احمد نے زیارت گاہوں پر حاضری دی - ETV Bharat

مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Elections کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا گائڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Kolkata Municipal Elections
ترنمول کانگریس کے امیدار فیض احمد نے زیارت گاہوں پر حاضری دی
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 7:23 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل مختلف زیارت گاہوں پر حاضری دی۔

وزیر جاوید احمد خان کے فرزند اور ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے سب سے پہلے کولکاتا کے مشہور زیارت گاہ داتا بابا کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔

زیارت گاہ کا دورہ کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اللہ کا نام لینے سے ہر مشکل کام آسان ہوتا ہے، منزل تک پہنچنے کی راہ ہموار ہو جاتی ہے، اسی مقصد کے تحت یہاں آیا ہوں۔‘‘

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ’’نیک اور عوام کے لئے فلاح بہبود کے کاموں کے لئے اللہ مدد کرتا ہے، اللہ کی مدد سے مشکل سے مشکل کام کو آسانی سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ Muslim Women in Kolkata Municipal Election: مسلم خواتین سی پی آئی ایم کو حمایت دیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’وارڈ نمبر 66 کے لوگوں سے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہوں، امید کرتے ہیں کہ پچھلی مرتبہ کی طرح اس بار بھی لوگ مجھے کامیاب بنائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے لئے 19 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Electionsکے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا گائڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.