ETV Bharat / city

ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ، متعدد افراد زخمی - پورے معاملے میں تفتیش

بیربھوم ضلع کے احمد پور علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ نصف درجن گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

tmc and bjp supporters clash at ahmedpur

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 8:04 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے تین مراحل کے بعد اب پولنگ سے قبل بھی تشدد کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جہاں سیاسیی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید یہ جھڑپ روز بروز اور خطرناک شکل اختیار کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع کے احمد پور علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپ میں نصف درجن گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جہاں درجنوں گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

پولیس اور مرکزی فورسز کے جوانوں نے جائے وردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں کشیدگی پھیلانے کے الزام میں دونوں جانب سے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے میں تفتیش کی جارہی۔ حراست لیے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب مسلم اکثریتی علاقے احمدپورے میں حالات قابو میں ہونے کے باوجود کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ دونوں جانب سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.