آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت آئندہ 31 اگست کو بنگال کے سہ روزہ دورے پر کولکاتا جائیں گے جہاں 2 ستمبر تک بنگال میں قیام کریں گے۔
موہن بھاگوت ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش سے ملاقات کرکے ریاست کے حالات کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس کے شمالی و جنوبی بنگال کے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔
31 اگست کو 12 بجے کولکاتا ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد وہاں سے آر ایس ایس صدر دفتر کیشب بھون جائیں گے جہاں شام چھ بجے جنوبی بنگال کے آر ایس ایس کے سیکریٹری جشوبوس کے گھر میٹنگ کریں گے۔
یکم ستمبر کو کیشب بھون میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ دلیپ گھوش اور ریاستی و مرکزی نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے اور پھر ریاست کے دانشوروں اور صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوگی.
2 ستمبر کو نیو ٹاؤن میں چیف ائیر مارشل کے گھر جائیں گے اس کے بعد پھول بگان میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کریں گے.
اس تعلق سے آر ایس ایس جنوبی بنگال کے سیکرٹری نے کہا کہ موہن بھاگوت کا یہ دورہ تنظیم کے سلسلے میں ہی ہے تین دنوں تک کئی مٹینگوں میں شرکت کریں گے.