دیکھتے ہی دیکھتے بسیں آگ کا گولا بن گئیں اور دھماکے کی آوازیں آنے لگیں۔ چاروں طرف افرا تفری پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر سیکٹر 24 تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔لیکن تین بسیں بالکل جل گئیں۔ اگر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہیں پہنچتیں تو نقصانات زیادہ ہوتے، کیونکہ کئی درجن بسیں وہاں کھڑی تھیں لیکن بر وقت کارروائی نے اس خسارے سے بس مالکان کو بچا لیا۔
آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔ پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔ اڈوب چوراہا اور اسپائس مال کے قریب ایک بہت بڑا علاقہ خالی پڑا ہے، جہاں نجی بس مالکان اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔