ETV Bharat / city

اندرون 6 ماہ حالات بدل جائیں گے: شھبندو ادھیکاری

author img

By

Published : May 23, 2021, 8:01 PM IST

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو یقین ہے کہ اندرون 6 ماہ حالات بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی غنڈہ گردی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتی۔

اندرون 6 ماہ حالات بدل جائیں گے: شھبندو ادھیکاری
اندرون 6 ماہ حالات بدل جائیں گے: شھبندو ادھیکاری

مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے گھٹال علاقے کے دورے کے دوران شھبندو ادھیکاری نے موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کی اور یہ یقین دلایا کہ مستقل میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ’ہم نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب ضلع میں سی پی آئی ایم کے 29 اور ہم اکیلے تھے۔ میں نے اس وقت بھی جدوجہد کی جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اگلے 6 مہینوں کے اندر حالات بدل جائیں گے، سب کچھ پہلے کی طرح ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام لوگ مصروف ہوجائیں گے اور تشدد برپا کرنے والے بھی خاموش ہوجائیں گے کیونکہ کسی کی بھی غنڈہ گردی زیادہ دنوں تک نہیں رہتی۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ایسے حالات سی پی آئی ایم کے دور میں بھی نہیں تھے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ممتا بنرجی کبھی اقتدار میں نہیں آتیں۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے بلکہ ہمیں چاہئے کہ ہم پریشان حال لوگوں کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.