ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں آباد غریب لوگوں کو اچانک شہریت ثابت کرنے کہا جائے گا تو وہ کیسے ثابت کریں گے.
ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر کا کہنا ہے کہ نریندر پور میں رہنے والے لوگوں کی کہانی کس کو معلوم نہیں ہے. یہاں رہنے والے لوگ ایک جوڑا کپڑا لے کر آئے تھے. ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا.
انہوں نے کہا کہ اب ایک جوڑا کپڑا لے کر آنے والوں سے بھارتی شہریت کے لئے دستاویزات دکھانے کو کہہ دیا جائے تو یہ ان کے لئے ناممکن ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ملک کی آزاری کے لئے تمام مذاہب کے لوگ مل کر لڑے تھے. اس وقت کوئی یہ نہیں پوچھتا تھاکہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
مغربی بنگال کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات پانے کے قریب
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ سی اے اے، این آر سی اور مذیب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ دراصل سماج کے اصل دشمن ہیں. ان کی نظروں میں اقتدار ہی سب بڑی اور اہمیت والی چیز ہے.
وزیر جاوید احمد خان کے مطابق اس وقت لوگ ایک ساتھ کئی مسائل سے دوچار ہیں. ایک طرف کورونا وائرس سے لوگ پریشان ہیں تودوسری طرف مہنگائی ان کی جان مار رہی ہے. اسی صورتحال میں عام لوگ کہاں جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. اگر اسے اتنی فکر ہوتی تو وہ لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کرتی.