ETV Bharat / city

Theft at Police Officer House: پولیس آفیسر کے مکان میں لاکھوں کی چوری

مرشدآباد ضلع کے بیرایکا علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس آفیسرpolice officer کے مکان کا تالا توڑکر لاکھوں روپے نقد اورزیورات لوٹ Loot jewelry کر فرار ہوگئے۔

پولیس آفیسر کے مکان میں لاکھوں کی چوری
پولیس آفیسر کے مکان میں لاکھوں کی چوری
author img

By

Published : Feb 15, 2022, 7:58 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیرایکا علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس آفیسر کے مکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپے نقد اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر نظم الرحمٰن شیخ اپنے سسر کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ سسرال گئے ہوئے تھے۔

پولیس آفیسر کی بیوی موسم بی بی جب واپس لوٹ کر گھر واپس آئی تو انہوں نے دیکھا کہ کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور الماریوں کے سامان بکھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس کی اطلاع اپنے شوہر کو دی۔ پولیس آفیسر نظم الرحمٰن شیخ کی اطلاع کی بنیاد پر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔

ابتدائی تفتیش کے پولیس نے کہا کہ گھر سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے اور پانچ تولہ سونے کے زیورات کی چوری ہوئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

پولیس آفیسر نظم الرحمٰن شیخ کا کہنا ہے کہ گھر کے تمام ممبران میت میں گئے تھے، چوروں نے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کا صفایا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں آئے گی اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.