ETV Bharat / city

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم - جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

حکومت کی مداخلت کے بعد کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے ساتھ دیگر تمام بیماریوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔

The strike of junior doctors of Calcutta Medical College and Hospital has ended
کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 6:54 PM IST

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے گزشتہ 7دنوں سے ہڑتال پر تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا بھی علاج کیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کو مکمل طور پر کورونا اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسپتال کی ایک عمارت کو کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کرنا ٹھیک ہے مگر دیگر مریضوں کا بھی علاج کیا جانا چاہیے۔

7دنوں کے درمیان ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹروں کو ختم کرانے کی کوشش کی گئی مگر کوشش ناکام رہی اور آخر میں جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات کو قبول کر لیا گیا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خود اس معاملے میں مداخلت کی وزیراعلی نے میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر منوشری رائے کو جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات کو پورا کرنے اور مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

کلکتہ میڈیکل کالج کے پرنسپل نے آج کہا کہ میڈیکل کالج میں کورونا مریضوں کے علاوہ دیگر مریضوں کے لیے انڈور اور آؤٹ ڈور خدمات متعارف کروائی جائیں گی

حکومت نے ڈاکٹروں کے اے سی اور ہاسٹل سے متعلق مطالبات کو بھی تسلیم کرلیا ہے، مظاہرہ کررہے ڈاکٹر س مطالبات پورا ہونے پر خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.