اس سے قبل ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا تھا کہ بنگال میں اسکول و کالج جون کے بعد کھل جائیں گے۔بنگال میں اسکول و کالج 16مارچ کے بعد سے ہی بند ہیں۔
کلکتہ اسکول انتظامیہ نے کہا کہ ہے کہ ہم لوگ ریاستی وزارت تعلیم کے ہدایات پر ہی عمل کریں گے۔سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا انتظامات کرنا مشکل ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں
ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تنظیم کے ممبر سبریش بھٹاچاریہ نے کہا کہ مغربی بنگال اعلیٰ تعلیم کے صلاح و مشورہ کے بعد ہی ہم لوگ کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہم لوگ تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کو تیار ہیں۔
کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی نے کہا کہ انہیں امید ہے فائنل ائیر کے سمسٹر امتحان مقررہ وقت پر منعقد ہوجائیں گے۔شمالی کلکتہ میں ایک کالج کے پرنسپل نے کہا کہ دسویں اور بارہوں جماعت کے امتحانات کے نتائج جولائی اور اگست میں آنے کی توقع ہے۔
اس کے بعد کالجوں میں داخلہ کی کارروائی شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کلاس کو آن لائن منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔