کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے کے میدان کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش برآمد ہونے سنسنی پھیل گئی،رشتہ داروں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دے گنگا تھانے علاقے کے رہنے والے منیر الاسلام نام کا لڑکا اور سرسوتی لوہار نام کی ایک لڑکی دونوں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے لاپتہ تھے، دونوں کے گھر والوں کی جانب سے مقامی تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی، آج صبح لیچی کے درخت سے دونوں کی لٹکی ہوئی لاشیں پائی گئی، جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے تک اس معاملے پر واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے کہ یہ قتل ہے یا پھر خودکشی. دونوں کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ: شیخ ذوالفقار علی
- Farm Laws Repeal: زرعی بل کی منظوری سے لے کر زرعی قوانین کی منسوخی تک کی مکمل معلومات
دوسری طرف لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں نے ایک دوسرے پر قتل کا الزام عائد کر معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ منیر الاسلام کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ منیر الاسلام کو گزشتہ رات کسی نے گھر سے بلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔