ETV Bharat / city

میمی چکرورتی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار - سفر کے دوران نازیبا تبصرہ

ٹالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان میمی چکرورتی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اپنی کار سے سفر کر رہی تھیں۔

DRIVER ARRESTED
میمی چکرورتی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:31 PM IST

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ میمی چکرورتی اپنی کار سے کل دوپہر بالی گنج پھاری کے علاقے سے گزر رہی تھیں۔ شکایت کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے نازیبا تبصرہ کیا اور نامناسب اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق میمی چکرورتی نے پہلے ڈرائیور کو نظرانداز کیا مگر اس کے باوجود ٹیکسی ڈرائیور باز نہیں آیا۔ میمی چکرورتی کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اشارہ بازی کرتا رہا۔ مقامی لوگوں نے جب میمی چکرورتی کو پریشان دیکھا تو جمع ہوگئے مگر اس کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ جنوبی کلکتا سے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈارئیور کی شناخت دیبا یادو کے طور پر کی گئی ہے۔
میمی چکرورتی مشہور اداکارہ ہیں، 2019 میں جادو پور لوک سبھا حلقے سے 2,95,239 ووٹوں سے منتخب ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.