ETV Bharat / city

کلکتہ یونانی میڈیکل کالج: طلبہ و اساتذہ کا احتجاج جاری - کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کی خبر

ریاستی حکومت کے خلاف گذشتہ 18 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے اساتذہ و طلبہ نے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی رد عمل نہ آنے پر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو میمورنڈم دینے کے بعد اساتذہ و طلبہ کو ممتا بنرجی کی جواب کا انتظار ہے۔

calcutta unani medical college teachers students will start hunger strike
کلکتہ یونانی میڈیکل کالج: طلبہ و اساتذہ مسلسل 18 دنوں سے دھرنے پر
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:20 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کو سرکاری تحویل میں لینے کے مطالبے پر کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی دھرنے پر ہیں، دھرنے پر ان کو 18 دن گزر چکے ہیں۔

کلکتہ یونانی میڈیکل کالج: طلبہ و اساتذہ مسلسل 18 دنوں سے دھرنے پر

کالج کے اساتذہ و طلبہ نے مل کر ایک احتجاجی ریلی نکالی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اس تعلق سے ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔ اب ان کو وزیر اعلی ممتا بنرجی کے جواب کا انتظار ہے۔ کیونکہ گذشتہ دس برسوں سے کالج کو سرکاری تحویل میں لیئے جانے کا انتظار ہے۔

بائیں محاذ کے دور اقتدار میں ریاستی اسمبلی میں کلکتہ یونانی میڈیکل کالج جو سرکاری تحویل میں لینے اور پریسیڈنسی کالج کو یونیورسٹی میں بنانے کے سلسلے میں 2009 بل پیش کیا گیا اور 2010 میں بل پاس ہو گیا۔ پریڈینسی کالج کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ تھا جب کہ اس کے مقابلے میں کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کا بجٹ چند کروڑ کا تھا۔ اس کے باوجود بھی پریڈینسی یونیورسٹی بن گئی اور آج بہترین کارکردگی مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کی

کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے اساتذہ و طلبہ حکومت کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں اور حکومت کی طرف سے التفات کے منتظر ہیں۔کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے ایک استاد ڈاکٹر ظفر دانش نے کہا کہ' ہم احتجاجی ریلی بھی نکال رہے ہیں اور اپنے مطالبات کے پیش نظر ہم نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔اگر اس کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں آتا ہے تو اب ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورا نہیں کرتی یہ مہم جاری رہے گی۔ہم اپنی تحریک کو تیز تر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.