ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اروپ رائے نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما و وزیر اروپ رائے نے اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے آج پرچہ داخل کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی موجود تھے۔

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 7:39 PM IST

Updated : Mar 17, 2021, 9:42 PM IST

wb_kol_state minister arup rai filed nomination for assembly election

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو روغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔

ویڈیو

ٹکٹ تقسیم اور گٹھ جور کے بعد اب امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کررہےہیں۔ہوڑہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اروپ رائے پرچہ نامزدگی داخل کے لیے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچے اور پرچہ نامزدگی داخل کی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے بعد اروپ رائے نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اس مرتبہ ممتا بنرجی کی قیادت والی جماعت ترنمول کانگریس غیر معمولی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں پھر سے واپس آئے گی۔ ممتا بنرجی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے'۔

اروپ رائے پرچہ نامزدگی داخل کے لیے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچے

انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کبھی بھی بنگال میں اپوزیشن پارٹی کا کردار ادا نہیں کیا ہے۔ بی جے پی مقابلے میں تھی ہی نہیں۔'ریاستی وزیر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جس کو جو کہنا ہے کہہ سکتا ہے دو مئی کو صرف اور صرف ممتا بنرجی ہی بولیں گی۔'واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوگئی جبکہ نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 17, 2021, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.