ETV Bharat / city

سوگتا رائے کا گورنر جگدیپ دھنکر کو مشورہ - ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے گورنر جگدیپ دھنکر کو کسی بھی معاملے میں سوچ سمجھ کر بولنے کا مشورہ دیا۔

سوگتا رائے کا گورنر جگدیپ دھنکر کو مشورہ

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 6:48 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاوجہ بیان بازی کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ سوگتا رائے نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر آئینی سربراہ ہیں جبکہ انہیں اس بات کی قدر کرنا چاہئے اور کسی بھی معاملے میں بیان دینے سے قبل سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ریویو میٹنگ میں شرکت سے متلق بیان بازی سے گورنر پرہیز کرنا چاہئے۔ ممتا بنرجی کی ریویو میٹنگ میں نہ جانے کو سیاہ دن قرار دینے پر سوگنا رائے نے گورنر پر برہمی کا اظہار کیا۔ سوگتا رائے نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت ریٹائرڈ چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی وزیراعظم نریندر مودی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا من بنا چکی تھیں، انہوں نے اسے سیاہ دن قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.