ETV Bharat / city

Firhad Hakim: چند لوگ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں - چند لوگ بنگال کو بد نام کر رہے ہیں

مغربی بنگال کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے رہنما سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ نظم و نسق کو لے کر چند لوگ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔Firhad Hakeem Targets Opposition

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 11:26 AM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ فروری سے اپریل کے درمیان اب تک 15 لوگوں کی کسی نہ کسی وجہ سے موت ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ریاست میں سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے دیگر وزراء مغربی بنگال میں جاری تصادم کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔Firhad Hakeem Targets Opposition

بنگال کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ نظم و نسق کو لے کر چند لوگ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ کے موگرا ہاٹ میں جوڑا قتل معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے دراصل یہ معاملہ دو لوگوں کے درمیان لین دین کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موگرا ہاٹ کے گاؤں میں ایک شخص نے کسی کو قرض دیا تھا، قرض واپسی کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اسی بنیاد پر دلدوز واقعہ پیش آیا. پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ لیکن اپوزیشن جماعتوں کی حرکت افسوسناک ہے۔ سی پی آئی ایم اور کانگریس بی جے پی کے ساتھ مل کر مغربی بنگال کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہیں.

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کیا دوسری ریاستوں میں جھڑپیں اور قتل کی واردات رونما نہیں ہوتی، ان ریاستوں کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا ہے، بنگال کے کسی گاؤں میں رہنے والے لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو جانے پر اپوزیشن اور میڈیا ایسے پیش کرتے ہیں جیسے کوئی بہت بڑا واقعہ ہو گیا ہو.
مزید پڑھیں:Firhad Hakim: بنگال میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں

واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے موگرا ہاٹ میں پیسے کی لین دین کو لے کر ایک تاجر نے سویک والنٹیر کی مدد سے دو لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا. اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے پر تشدد مظاہرہ کرتے ہوئے دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.