ETV Bharat / city

سیتل کوچی فائرنگ کی جانچ کے لیے سی آئی ڈی کی چار رکنی اسپیشل ٹیم تشکیل - cid form four member sit committee

کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے معاملے میں سی آئی ڈی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔

sitalkuchi firing cid from four member committee

author img

By

Published : May 6, 2021, 8:21 PM IST

کولکاتا: کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے معاملے میں سی آئی ڈی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کررہے پر ماتھا بھنگہ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر کو کلکتہ طلب کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کلیان مکھرجی کی قیادت میں 4 رکنی خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔

خصوصی ٹیم نے ماتھاگھنگہ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر کو بھوانی بھون طلب کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماتھابھنگہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

10 اپریل کو چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران کوچ بہار کے سیتل کوچی میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسز نے فائرنگ کردی جس میں 17 سالہ نوجوان آنند برمن کی موت ہوگئی تھی۔ اسی دن سیتل کوچی کے بوتھ نمبر 127 میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں حمیدالحق، شمیم، معیدالحق اور نور عالم نامی چار مقامی نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔

سینٹرل فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور تھے کیونکہ مقامی لوگوں نے ان پر حملہ کیا اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، جبکہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ مرکزی فورسز کے خلاف ممتا بنرجی نے ماحول ساز گار کیا ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی فورسز نے جان بوجھ کر اقلیتی برادری کے چار نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ اگر مرکزی فورسز کو فائرنگ بھی کرنی تھی کہ وہ کمر کے نیچے گولی مار سکتی تھی۔ سینے پر گولی چلانے کی کیا ضرورت تھی؟

اس تناظر میں بی جے پی رہنما سیانتن باسو کی پرانی تقریر کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم نے سی آر پی ایف سے کہا تھا کہ اگر وہ بوتھ کے قریب آئیں تو گولی ماردیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات مزید ہوں گے۔ اس واقعے کے اگلے دن ہی ممتا بنرجی نے کوچ بہار جانے کا اعلان کیا تھا مگر الیکشن کمیشن نے 72گھنٹے تک کوچ بہار میں کسی کے جانے پر پابندی عاید کردی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.