نندی گرام میں دوسرے مرحلے کے دوران آئندہ کل یعنی یکم اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے لیے نندی گرام میں مرکزی فورسز کی 22 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
نندی گرام میں کل 355 بوتھ ہیں۔ ہر بوتھ پر پانچ سی آر پی ایف جوان تعینات رہیں گے اس علاوہ ریاستی پولیس کے جوان بھی تعینات رہیں گے۔
نندی گرام میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تاکہ پہلے مرحلے کی طرح تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔
نندی گرام میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، بی جے پی سے شبھیندو ادھیکاری اور سی پی آئی ایم سے مناکشی مکھرجی میدان میں ہیں۔ نندی گرام اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشدد کے واقعات رونما ہونے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا جسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے نندی گرام میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ مزید پولنگ اسٹیشن سے دو سو میٹر کے احاطے میں پانچ افراد کے جمع ہونے پر اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ سو میٹر کے احاطے میں الیکشن ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کے علاوہ کسی اور کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔