مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں سینیٹائزیشن اور صاف صفائی مہم ایک بار پھر زور شور سے جاری ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے زور پکڑنے سے پہلے سینیٹائزیشن اور صاف صفائی کا کام مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ریاستی محکمۂ صحت کی ہدایت پر جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں سینیٹائزیشن اور صاف صفائی مہم زور وشور جاری ہے.
توپسیا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سینیٹائزیشن اور صاف صفائی مہم زور وشور جاری ہے.
انتظامیہ کی جانب سے ڈیڈلائن سے پہلے ہی کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں صاف صفائی کے کاموں کو مکمل کرنے کا ہدف ہے.
انہوں نے کہا کہ روزانہ صبح سویرے مختلف علاقوں میں سینیٹائزیشن اور صاف صفائی مہم چلائی جارہی ہے اور اس مہم میں عام لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:دوارے سرکار اسکیم کے لئے پانچ کروڑ خواتین کا رجسٹریشن
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اس کے باوجود ریاست میں گزشتہ 99 دنوں سے جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے.
کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 942 تک پہنچ چکی ہے. اب تک 15 لاکھ 15 ہزار 161 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں. ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 364 تک پہنچ چکی ہے.