ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس پر کوورنا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام - BJP

ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق حکومت اور حزب اختلاف میں ٹھن گئی ہے۔

west bengal
ترنمول کانگریس پر کوورنا سے ہوئی ہلاکتوں کو چھپانے کا الزام
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 10:55 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد پر جاری سیاسی بحث کے دوران بدھ کو سی پی آئی ایم نے دعویٰ کیا کہ بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ بنگال حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں صرف 7افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بی جے پی بھی لگاتار اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کی تنقید کر رہی ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کوروناوائرس کے مریضوں اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کو چھپا رہی ہے۔

سی پی ایم کے ترجمان ”گن شکتی“ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ریاست میں 13اپریل تک کورونا وائرس کی وجہ سے 25افراد کی موت ہوئی تھی جب کہ گزشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 5افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔‘‘

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ لوگ کورونا وائرس کو لے کر سیاست کر رہے ہیں اور عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گن شکتی میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ”کچھ لوگ (پر کشش) ہیڈ لائن بنانے کیلئے غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ میں ہر ایک کو وارننگ دیتی ہوں کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی شناخت میں خودد نہیں کرتی ہوں بلکہ اس کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے اور وہی مرنے والوں کی تعداد بتاتی ہے۔‘‘

ترنمول کانگریس کی ترجمان سنیہا سیش چکرورتی نے کہا کہ ’’سی پی ایم اور بی جے پی لوگوں میں خوف پھیلانے کیلئے افواہ بازی کر رہی ہے۔‘‘

گزشتہ روز بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے کہا تھا کہ ’’بنگال کے ایک اسپتال میں چار لاشیں رکھی ہوئی ہیں مگر حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ان لوگوں کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔‘‘

ورگی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایم آر بانگور اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں چار لاشیں ہیں۔‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ ’’ان لوگوں کے کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے یا نہیں؟ اگر ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے تو پھر لاش رشتہ داروں کے حوالے کیوں نہیں کیا جا رہی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.