ETV Bharat / city

IFA Shield Tournament: ریئل کشمیر ایف سی آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں - Kalyani Municipal Stadium

لال وان کیما کے فیصلہ کن گول کی بدولت دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی Real kashmir FC نے محمڈن اسپورٹنگ کو کوارٹر فائنل کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1-0 گول سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ IFA Shield Tournament کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

آئی ایف اے شیلڈ
آئی ایف اے شیلڈ
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 8:56 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم Kalyani Municipal Stadium میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور دفاعی چیمپئن کشمیر ایف سی کی ٹیمیں 124 آئی ایف اے شیلڈ IFA Shield Tournament 2021 کے کوارٹر فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوئیں۔

آئی ایف اے شیلڈ

محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا- شروعات سے ہی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی-
برتری کی اس جنگ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کرکے میچ پر مکمل طور گرفت بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔لیکن کسی کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا ۔اور پہلا ہاف 0-0 پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔ اس نصف میں دونوں ٹیموں کو مواقع ملے لیکن سبقت حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا لیکن دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔

کھیل کے ایکسڑا ٹائم کے پہلے ہاف میں رئیل کشمیر ایف سی نے لال وان کیما کے ذریعہ کئے گئے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی.

رئیل کشمیر ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-1 گول سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
مزید پڑھیں:محمڈن اسپورٹنگ کا ریئل کشمیر ایف سی سے سیمی فائنل مقابلہ کل

ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سری نیڈی دکن ایف سی نے جارج ٹیلی گراف کو ایک صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.