ETV Bharat / city

I-League 2021-22: ریئل کشمیر ایف سی کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری - ٹیاگو اڈان ٹیم

مغربی بنگال کے کولکاتا میں کھیلے جا رہے آئی لیگ 22-2021 میں رئیل کشمیر ایف سی کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے Real Kashmir F.C. ۔

real-kashmir-
real-kashmir-
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 8:45 PM IST

کولکاتا: آئی لیگ 22-2021 میں رئیل کشمیر ایف سی کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آج سودیوا دہلی ایف سی کے خلاف کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں رئیل کشمیر ایف سی کا سودیوا دہلی ایف سی سے دلچسپ مقابلہ ہوا Real Kashmir FC's disappointing performance continues۔

رئیل کشمیر ایف سی نے شاندار اندار میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم سودیوا دہلی ایف سی پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے تیسرے منٹ پر ہی ٹیاگو اڈان نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک صفر کی سبقت حاصل کرنے کے بعد رئیل کشمیر ایف سی کی کارکردگی میں تیزی آئی اور حریف ٹیم پر پے در پے گول کیے۔

کھیل کے 39 ویں منٹ پر ٹیاگو اڈان نے ایک اور گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 0-2 گول سے آگے کر دیا۔ اس میچ میں تھیاگو کا یہ دوسرا گول تھا. کھیل کے پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-2 رہا۔ دوسرے ہاف میں سودیوا دہلی ایف سی کے خلاف کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رئیل کشمیر ایف سی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ کھیل کے 51 ویں منٹ پر ایس وی گوپالن نے گول (1-2) کرکے سودیوا دہلی ایف سی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔

مزید پڑھیں:

کھیل کے انجوری ٹائم میں 90+1 ویں منٹ پر لوٹ جیم نے گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم سودیوا دہلی ایف سی کو 2-2 گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا بلکہ رئیل کشمیر ایف سی کی جیت کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیا۔ آئی لیگ 22-2021 سیزن کے پوائنٹ ٹیبل میں رئیل کشمیر ایف سی سات میچوں میں دس پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ سودیوا دہلی ایف سی آٹھ میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ گیارہویں پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.